مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 24 سینٹ، یعنی 0.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 92 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے دسمبر میں ترسیل کے لیے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں بھی 19 سینٹ، یعنی 0.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 83 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اس انڈیکس کے جنوری کے معاہدے، جس میں زیادہ حجم میں لین دین ہوتا ہے، کی قیمت بھی 20 سینٹ، یعنی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ڈالر 64 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
جمعرات کے روز تیل کے دونوں اہم عالمی اشاریوں کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی تھی، تاہم اب برینٹ خام تیل کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر 3.5 فیصد کمی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر کے معاہدے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر 6 فیصد کمی متوقع ہے۔ اگر ایسا ہوا تو دونوں اشاریوں کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی کمی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ